دونوں دن اسٹیڈیم کی تھیم بھی چائلڈ ہڈ کنیسر اور پنک ربن بریسٹ کینسر کی مناسبت سے بنائی جائے گی۔ واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں شرکت کے لیے پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل پاکستانی کھلاڑی چند روز قبل ہی دبئی پہنچ چکے ہیں۔ ان میں پاکستان سے کامران اکمل، عمید آصف، ثمین گل، نبی گل، سمیع اللہ آفریدی ،عمر امین ، جمال انور اور خالد عثمان اور ابتسام شیخ شامل ہیں۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد اکرم اور مینجر ارشد خان بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے ہمراہ دبئی پہنچے ہیں۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بھی ٹہم کو جوائن کرلیا ہے۔ پی ایس ایل 2019 کے لیے ڈرافٹنگ 20 نومبر 2018 کو ہوئی تھی۔ پشاور زلمی کی جانب سے گزشتہ سیزن میں کھیلنے والے محمد حفیظ کو لاہور قلندرز نے چن لیا تھا جبکہ شاہد آفریدی سابق ملتان سلطان کا حصہ ہوں گے۔
اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی جانب سے چائلڈ ہڈ کنیسر اور پنک ربن بریسٹ کینسرکی آگاہی کے لیے مہم بھی چلائی جائیگی۔ 15 فروری کو چائلڈ ہڈ کنیسر ڈے کی مناسبت سے تمام ٹیموں کے کھلاڑی گولڈن ربن باندھیں گے جبکہ میچ کے مبصرین بھی یہ ربن پہن کر تبصرہ کریں گے۔ دبئی میں منعقد اس ایونٹ کے ابتدائی میچ کا آغاز ملتان سلطان، کراچی کنگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں مقابلے سے کیا جائے گا۔ اسی طرح اتوار دس مارچ کو کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے میچ میں بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لیے کھلاڑی پنک ربن باندھ کر کھیل پیش کریں گے۔